پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پسندیدہ اور راند درگاہ سینکڑوں کی لسٹ جاری ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر منیجر جنرل بابر افتخار نے اینکر معید پیرزادہ کی ویب سائٹ گلوبل ویلج سپیس کو انٹرویو دیا ہے انہوں نے کسی پاکستانی ویب سائٹ کو انٹرویو دے کر پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کی حوصلہ افزائی کی ہے
گلوبل ویلج سپیس کے نام سے معید پیرزادہ ایک میگزین بھی چلارہے ہیں جس کی ایڈیٹر ان کی اہلیہ ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا گلوبل ویلیج اسپیس کے معید پیرزادہ کو اہم انٹرویو دیا جس میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کر دیئے
لائن آف کنٹرول کی صورتحال، سی پیک، ففتھ جنریشن وار فیئر سے متعلق سوالات پر بھی تفصیلی گفتگو کی
ویب سائٹ کے سوال کہ آپ اوروزیر خارجہ کی ڈوزیئر سے متعلق پریس کانفرنس کا عالمی برادری نے اب تک کیا ردعمل دیامیجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 کے اقدام کے بعد سے ہی عالمی سطح پر کمزور پوزیشن پر ہے۔
ڈوزیئر سامنے آنے کے بعد پاکستان کا دیرینہ موقف عالمی برادری پر ثابت ہوا ہے۔ پاکستان دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے ایشوز پر جو کچھ کہتا رہا، ڈوزیئر میں ثبوت سامنے لایا۔ میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نے بہت سیئریس لیا ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ڈوزیئر سامنے آنے کے بعد دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی پر کھل کر بات کر رہی ہے۔ بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث چل نکلی ہے۔
فارن آفس نے ڈوزیئر کو پی فائیو میں پیش کیا، پھر اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو پیش کیا گیا۔
اب آپ نے دیکھا او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا۔
ہم یہاں رکیں گے نہیں، عالمی سطح پر اس سنگین معاملے کو مزید آگے لے جائیں گے۔