ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی کے خفیہ خانوں سے1ارب روپے سے زائد مالیت کی 60کلو سے زائد آئس اور18کلو سے زائد ہیروئن بلوچستان سے پشاور سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • IMG-20201202-WA0149.jpg

ڈیرہ اسماعیل خان: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آآفس کی انڈس ہائیوے پر ابھایا پل کے قریب کاروائی، شہزور گاڑی کے خفیہ خانوں سے1ارب روپے سے زائد مالیت کی 60کلو سے زائد آئس اور18کلو سے زائد ہیروئن بلوچستان سے پشاور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بین الصوبائی منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ایکسائز غازی غزن جمال ، سیکرٹری ایکسائز خیبر پختونخوا اسلام زیب اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فیاض علی شاہ کے احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں انسداد منشیات مہم کے سلسلہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان خالد خلیل کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ شہزور گاڑی نمبر DNC-9126 کے ذریعے منشیات کی بھاری کھیپ بلوچستان کے راستے پشاور سمگل کی جارہی ہے جس پر انہوں نے ڈی جی انٹی نارکوٹکس خیبر پختونخوا اور ڈائریکٹر ڈیرہ ریجن محمد حیات خان کی مشاورت بعد انسپکٹر ایکسائز شجاعت علی حیدری کی قیادت میں ایک ٹیم ای ٹی او ڈیرہ سکواڈ D-2 تشکیل دی۔ جس نے انڈس ہائیوے پر ابھایا پل کے قریب شہزور گاڑی نمبر DNC-9126 کو روکا اور گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے دوران تلاشی اعلیٰ کوالٹی کی 60151گرام آئس اور18045گرام ہیروئن برآمد کرکے گاڑی کے ڈرائیور سمگلر کو حراست میں لے لیا جس نے دوران تفتیش اپنا نام سیف اللہ قوم سلیمان خیل اور پتہ افغان سرحدی علاقہ بتایا۔ ایکسائز تھانہ ڈیرہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خالد خلیل، ڈائریکٹر ایکسائز ڈیرہ ریجن محمد حیات خان اور دیگر عملہ نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 1ارب پے سے زائد ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز ڈیرہ ریجن محمد حیات خان نے کہا کہ اس کامیاب کاروائی کا سہرا ای ٹی او ڈیرہ خالد خلیل اور انکے سکواڈ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ہمارے معاشرے اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے اور معاشرے کے ان ناسوروں کیخلاف ہماری بلامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ا۔

Comments

comments