ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کے دورہ گلگت کو الوداعی قراردے دیا

  • IMG_20201202_182820.jpg

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کے دورہ گلگت کو الوداعی قراردے دیا اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کے الوداعی دورے شروع ہوچکے ہیں ۔سلیکٹڈ پر عوام کا عذاب نازل ہو چکا ہے ۔عمران خان اقتدار میں رہے تو قومی اثاثے صفر رہ جائیں گے۔غریب معاشی بدحالی کا شکار ہے ۔عمران خان کی معاشی ترقی عروج پر ہے ۔انھوں نے کہا کہ بلین ٹری اور بی آر ٹی میگا کرپشن کی داستانیں ہیں۔اسٹیل ملز اور پی آئی اے عمران خان کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نجکاری کی آڑ میں قومی اثاثے ہتھیانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ھر وزارت میں فرنٹ مین رکھے گئے ہیں جو لوٹ مار کر ہیں۔خزانہ ، پیٹرولیم ، تجارت ،اوورسیز سمیت تمام محکمے غیر منتخب لوگوں کے پاس ہیں۔

Comments

comments