شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 10 دسمبر کو سماعت کرے گا

  • IMG_20201202_005512.jpg
  • IMG_20201202_005636.jpg
  • IMG_20201202_005631.jpg

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے تقریبا دو سال بعد سپریم کورٹ کاجسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں رکنی لارجر بینچ 10 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا
img_20201202_005636

img_20201202_005631
‏جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب کی جانب سے یادہانی کے بعد سپریم کورٹ نے دس دسمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
،جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سجاد علی شاہ لارجر بینچ میں شامل ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو 11 اکتوبر 2018 کو خفیہ اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس وقت کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔
‏سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا تھا جس میں ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Comments

comments