وزیراعظم اور ان کی والدہ کے رشتے کی مخصوص تصویر کشی اور نامناسب ریمارکس قابل مذمت ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

  • 20201202_003028.jpg

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی جانب سے ملتان جلسے میں وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی زندگی اور انکی والدہ سے ان کے تعلق کے متعلق دیئے گئے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بیگم صفدر اعوان نے آل شریف اور اپنے والد کی ذاتیات کی سیاست کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے انتہائی گھٹیا اور چھوٹی باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی والدہ، خاتون اول یا شریف خاندان کے کسی بزرگ کے متعلق کبھی کوئی بیانات نہیں دیئے۔ بیگم صفدر اعوان کی جانب سے بھرے مجمع میں انتہائی گندے طریقے سے وزیراعظم اور ان کی والدہ کے رشتے کی مخصوص تصویر کشی اور نامناسب ریمارکس قابل مذمت ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے اپنی والدہ کی محبت میں اربوں کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جو پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ دوسری جانب شریف خاندان نے اپنی والدہ کی وفات پر جو کیا، اس پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بیگم صفدر اعوان مخالفین کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سیاست میں شامل کر کے انتہائی نقصان دہ روایات ڈال رہی ہیں جس کے اثرات انکی ذاتی زندگی تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امرتسر کے بازار حسن کے کسی پھولوں والے کی اولاد نہیں، جو مخالفین کی خواتین پر بیان بازی کریں۔ ایسے بیانات شریف خاندان کا حسب، نسب، نسل ہی گوارا کر سکتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شیشے کے محل میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکنے سے گریز کریں تو بہتر ہے

Comments

comments