‎پی ڈی ایم آیندہ لائحہ عمل کااعلان کرےخودحکومت چھوڑدو عوام سےوعدہ ہےکہ مشکلات سےنکالنے کیلئے جیل بھی جاناپڑاتوکوئی پروانہیں

  • 83456F2E-DE6D-47C1-BFC6-16194A559E2F.jpeg

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نواز نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ
‎اس سےپہلےکہ پی ڈی ایم آیندہ لائحہ عمل کااعلان کرےخودحکومت چھوڑدو عوام سےوعدہ ہےکہ مشکلات سےنکالنے کیلئے جیل بھی جاناپڑاتوکوئی پروانہیں نوازشریف کےدورمیں چینی 50روپےکی تھی صادق اورامین کےدورمیں 130روپےہے، نواز شریف کےدور میں روٹی 5روپے کی تھی آج 30روپےکی ہے، عوام پوچھتی ہےپاکستان میں اسرائیل کی حمایت کی مہم کون چلارہاہے جب ساری زندگی دوسروں کی جیبوں پرگزارکرناہےتومحنت اورکاروبار کی کیاضرورت کہتےہیں میں کاروبار نہیں کرتا،توبھائی کاروبارمحنت کرنےوالےکرتےہیں علیمہ باجی نےسلائی مشین سےاربوں روپےکمالیے لیکن بندہ ایماندارہے،

‎ان تمام وائرس کانام عوام جانتےہیں ملک کی
‎ ترقی،نظام عدل اورمنہگائی کوکونسا وائرس لگاہے، پاکستان کولگے اس مہلک وائرس کا پہلے علاج کیاجائے پاکستان کولگے وائرسوں کا علاج ضروری ہے ، کووڈ18گھر چلا جائے توکووڈ19 بھی چلا جائے گا، کووڈ19 سےپہلے کووڈ18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے عوام عمران خان کالاک ڈاؤن کرنے والے ہیں کیا وزراءکےجلسے میں کورونانہیں آتا؟ کیا کوروناپہلےپوچھتاہےکہ پی ڈی ایم کاجلسہ ہےتومیں اندرآجاؤں گا، کیا کورونا کہتا ہے کہ تحریک انصاف کاجلسہ ہےتوواپس چلا جاؤں، کوروناپہلےپوچھتاہےکہ پی ڈی ایم کاجلسہ ہےتومیں اندرآجاؤں گا کیا کسی میں اتنی جرات ہےکہ مشرف کوپاکستان واپس لاسکے؟، کیاکوئی مشرف کوایک دن بھی جیل میں رکھ سکا؟ محترمہ بےنظیربھٹوکوشہید کیاجاتاہےاورقاتلوں کوملک سےباہرفرارکرادیاجاتاہے، اکبربگٹی کوقتل کیاجاتاہےاورانکےاہل خانہ کوجنازہ پڑھنےکی جازت نہیں دی گئی، ذوالفقار علی بھٹوکی پھانسی کےبعد انکےخاندان کوجنازہ پڑھنےکی اجازت نہیں دی گئی، نوازشریف جیسافرماں برداربیٹاپورےپاکستان میں ڈھونڈکرلاؤ میرےوالد لندن میں کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہےتھے، ایک خاتون وزیرنےکہاکہ نوازشریف نےاپنی ماں کی لاش پاکستان پارسل کردی ہماراالمیہ یہ ہےکہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا، اللہ تعالیٰ دشمن بھی کسی کودےتوظرف والادے ، عوام کےگھروں میں غموں نےڈیرے ڈالےہوئےہیں، آج روٹی 30روپے ہوجانےاورچولہےٹھنڈےہوجانےکاغم ہے،

Comments

comments