مطلوب انقلابی کی نماز جنازہ میں کھوئی رٹہ اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی پیپلزپارٹی کا دا روزہ سوگ کا اعلان

  • Screenshot_20201130-174933_Facebook.jpg

سابق وزیر ھائر و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ میں کھوئی رٹہ اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی محمد مطلوب انقلابی کے جسد خاکی پر جگہ جگہ لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں نماز جنازہ میں وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، وزیر صحت آزاد کشمیر سردار نجیب نقی، وزیر حکومت سردار فاروق سکندر ، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ،اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر علی شان سونی، سابق وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی ، مرکزی رہنما تحریک انصاف انصر ابدالی، فیصل ممتاز راٹھور، سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی ، چوہدری پرویز اشرف، سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی نمازجنازہ میں خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ محمد مطلوب انقلابی آزاد کشمیر کا سرمایہ تھے انتہائی ملنسار اور اخلاق کا پیکر تھے مرحوم نے سیاست کو خدمت شعاربنایا آج لوگوں کی آواز ، ہمدردی اوردکھ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرحوم لوگوں کے دلوں میں بستے تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی آزاد کشمیر کے عوام ایک ہمدرد سیاستدان سے محروم ہو گئے ہیں نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں بے نظیر ہائوس دھناں سپر د خاک کر دیا گیا کھوئی رٹہ پریس کلب نے محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر تین دن کے لیے سوگ کا اعلان کر دیا ۔

screenshot_20201130-174933_facebook
پاکستان پیپلزپارٹی کے بقنی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے عوام دوست فلسفۂ سیاست کے سرخیل دانشور، عظیم رہنما سابق چیئرمین پی.ایس.ایف، سابق ممبر کشمیر کونسل، سابق وزیرِ تعلیم کالجز، مجبور، بےکس، پسے ہوئے طبقات کے مسیحا اور نظریاتی کارکنوں کے ترجمان، میدانِ سیاست کے شہسوار اور سیاسی برداری کے ماتھے کا جھومر محمد مطلوب انقلابی کی ان تھک جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے اعتراف میں ان کی وفات پر پارٹی صدر جناب چوہدری لطیف اکبر، سیکرٹری جنرل جناب راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے 10 روزہ سوگ منانے کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے. ایامِ سوگ کے دوران پارٹی، پی.ایس.ایف اور ذیلی تنظیم ہا تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کر کے مساجد شریف اور گھروں میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی، نذر و نیاز کا اہتمام کر کے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کریں اور جملہ تعزیتی تقریبات کی تفصیلات آزادکشمیر بھر مہاجرین مقیم پاکستان اور بیرونِ ممالک سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اپر چھتر ارسال کی جائیں، جس کے بعد مرحوم کے رسمِ چہلم پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی اجتماعی، پُرخلوص کاوشوں پر مشتمل ایک کتابچہ شائع کیا جائے گا. ﷲ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ سرکارِ دوعالم(ص) کے صدقے میں محمد مطلوب انقلابی کی آخری منازل آسان اور بشری خطائیں معاف فرمائے، انہیں قربتِ رسول کا حقدار ٹھہراتے ہوئے ان کی غمزدہ اولاد سمیت جملہ خاندان حلقہ انتخاب سمیت سیاسی پیروکاروں اور ان کے چاہنے والوں کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے. آمین ثم آمین.
بقولِ شاعر:-
مطلوب انقلابی جیسے سچے، کھرے رہنما کے لیے
کلیوں کو میں سینے کا لہو دے کر چلا ہوں
صدیوں مجھے یاد کرے گی گلشن کی فضاء
بڑے شوق سے سن رہا تھا زمانہ
ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر کی زیر صدارت سابق وزیر حکومت چوہدری مطلوب انقلابی کی وفات اور کرونا وائرس کا شکار ہو کر رحمت حق پانے والے سابق کمشنر چوہدری غلام نبی، سابق کمشنر شیخ محی الدین اور مظفرعلی بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مرحومین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں سیکرٹری سماجی بہبود و صنعت و حرفت خواجہ احسن سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر نے کہا کہ ان تمام آفیسران نے آزادکشمیر کی سول سروسز میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر حکومت مطلوب انقلابی بھی ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے ان کی وفات سے آزادکشمیر کی سیاست میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پُر ہونے میں مدتیں لگیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان تمام مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں مرحومین کے پسماندگان اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

Comments

comments