پشاور میں خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا گرفتار

FB_IMG_1606306374798.jpg

پشاور پولیس نے تھا نہ چمکنی کی حدود میں خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق رانا محمد افضل ولد رانا قدرت علی ساکن فیصل آباد حال بس ڈرائیور نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیا ن کیا کہ میں پشاور سے فیصل آباد تک بس چلا رہا ہوں اس دوران ایک جو ان ا لعمر لڑکے نے کو خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے سادہ لوح سوار یوں کو ڈرا دھمکاکر جعلسازی کے ذریعے سواریوں سے موبا ئل فونز اور رقم ہڑپ کر لیا۔مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ نے واقعہ کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او چمکنی کو ملزم کی جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی اطلا ع ملتے ہی ا یس ایچ ا و تھانہ چمکنی ساجد خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے فوری کارروائی کر تے ہوئے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے ولے جعلی اہلکا ر بلا ل ولد مرادعلی سکنہ پجگی روڈ بشیر آباد کو گرفتار کر لیاجس کے قبضے سے 6 عدد مو بائل فونز اور یگر دستا ویزات بھی برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

comments