اسلام آباد میں منشیات جلانے کی تقریب کے دوران 9.487 ٹن منشیات نذر آتش منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6.277 بلین امریکی ڈالر بنتی ہے،

No video URL found.

اے این ایف کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منشیات جلانے کی تقریب، ترجمان اے این ایف

تقریب کے دوران 9.487 ٹن منشیات نظر آتش کی گئی، ترجمان اے این ایف

جلائی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6.277 بلین امریکی ڈالر بنتی ہے، ترجمان اے این ایف

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات جناب اعظم خان سواتی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، ترجمان اے این ایف


ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) بھی تقریب میں موجود تھے، ترجمان اے این ایف

جلائی جانے والی منشیات میں 536.625 کلوگرام ہیروئن، 5683.934 کلو گرام چرس، 356.259 کلوگرام افیون، 88.713 کلو گرام ایمفیٹامائن، 17.032 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن، 5.636 کلوگرام زیناکس گولیاں اور 2805.340 کلو گرام دیگر منشیات شامل ہیں، ترجمان اے این ایف

تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیداران، میڈیا نمائندگان، بین الاقوامی رفقاء برائے انسداد منشیات اور تعلیمی اداروں کے طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ترجمان اے این ایف

منشیات کی لعنت جان لیوا اور معاشرتی برائیوں میں سے ایک ہے، ڈی جی اے این ایف

اے این ایف منشیات سے پاک معاشرے کے حصول کے لئے ہر دم کوشاں ہے، ڈی جی اے این ایف

منشیات سے متعلقہ جرائم معاشرے کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، وفاقی وزیر انسداد منشیات

اس خطرے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا لازمی ہے، وفاقی وزیر انسداد منشیات

وفاقی وزیر کی منشیات کے خلاف جنگ میں اے این ایف کے کردار کی تعریف، ترجمان اے این ایف

Comments

comments