مریم نواز شریف نے دادی کی وفات کے باعث پشاورجلسہ سے خطاب نہیں کیا محمد نواز شریف کی والدہ کی وفات کی اطلاع ملنے پر اسٹیج سے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کروائی گئی

  • IMG-20201122-WA0585.jpg

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف دادی کی وفات کے باعث پی ڈی ایم جلسہ سے خطاب کئے بغیر واپس چلی گئیں ۔بلاول بھٹو زرداری جب تقریر کر رہے تھے اس دوران مریم نواز کو محمد نواز شریف کی والدہ اوراپنی دادی کے لندن سے انتقال کی اطلاع موصول ہوئی ۔مریم نواز نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور کے عوام سے بات کرنے کیلئے آئی تھیں تاہم انہیں اطلاع ملی ہے کہ محمد نواز شریف کی والدہ اور ان کی دادی کا لندن میں انتقال ہو گیا ہے اس لئے وہ خطاب نہیں کر سکیں گی ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر جے یو آئی (ف)کے رہنماء عطاء الرحمان نے مریم نواز کی دادی کیلئے دعائے مغفرت فرمائی۔

Comments

comments