‏لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ شادی کی تقریب میں شریک ایک بچہ شہید 11 شہری زخمی جن میں 6خواتین، 4 بچے شامل،

  • Screenshot_20201123-001338_Facebook.jpg

‏لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے جگجوٹ گاوں میں شادی کی تقریب میں شریک 11 معصوم شہری زخمی، بھارتی فوج نے شادی کی تقریب کو راکٹوں اور بھاری مارٹرز سے نشانہ بنایا،زخمی ہونے والوں میں 6
خواتین، 4 بچے شامل، آئی ایس پی آر مقامی افراد کے مطابقرياست جموں کشمير ميں کنٹرول لائن کے علاقوں کھوئی رٹہ ، سیری چتر سيکٹر میں سول آبادی پر پاک بھارت گولہ باری جاری ہے۔بھارتی گولہ باری کے نتيجے ميں ايک معصوم بچی شہيد ہو گئ ہے جبکہ اب تک 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہيں۔ تفصيلاتکے مطابق آج صبح اچانک شيلنگ شروع ہو گئ جس کے نتيجے ميں عوام ميں خوف و ہر اس پھيل گيا۔ زخميوں کو ہسپتال منتقل کياگيا ہے تاہم ايس سی او کی جانب سے ٹيلی فون و انٹرنيٹ کنيکشنز منقطع کر ديے گۓ تھے جسکی وجہ سے ان علاقوں ميں لوگوں کےرابطے ايکدوسرے سے منقطع ہو گۓ ہيں۔ اس ضمن ميں مزيد تفصیلات کا ابھی انتظار ہے چونکہ مذکورہ علاقوں ميں روابط کا سلسلہ فیالحال منقطع ہے۔

ياد رہے پاکستان و ہندوستان کی جانب سے کنٹرول لائن کے مختلف سيکٹرز پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور ان فائرنگ کا نشانہسول آبادی ہی ہوتی ہے۔ تاہم اس بارے ميں تفصيلات ابھی تک نہ مل سکيں کہ کنٹرول لائن کے اُس پار کتنا نقصان ہوا ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے پاک بھارت فائرنگ اور ہونيوالے نقصان پر شديد غم و غصہ کا اظہار کيا رہا ہے۔

Comments

comments