‏15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار, مقدمہ درج۔

  • IMG_20201122_233941.jpg

‏15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار, مقدمہ درج۔

ایس ایچ او مندرہ نےٹیم کےہمراہ ملزمان انورخان اور عبدالشکور کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے دوران گرفتاری پولیس سے مزاحمت کی جس پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف پولیس سے مزاحمت کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

مندرہ میں مقیم افغانی اوباش نوجوانوں نے مزدور نوجوان کو لفٹ دے کر اس کے ساتھ جبری بدفعلی کر ڈالی،
پولیس کا افغان نوجوانوں کے ڈیرے پر ریڈ، اوباش نوجوانوں کی مزاحمت، اے ایس آئی زخمی ملزمان فرار، پولیس تھانہ مندرہ نے بدفعلی اور مزاحمت کا مقدمہ درج کرلیا ا ب پ سکنہ کوٹلی آزادکشمیر نے پولیس تھانہ مندرہ کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ چند دن پہلے اپنے ماموں سکنہ ڈھوک بہاول کے گھر آیا اور ماموں نے مجھے ایک ویلڈنگ کی دکان پر ملازم کرا دیا گزشتہ روز دوکان کے مالک وقاص بھٹی نے مجھے موٹرسائیکل پر ڈھوک اعوان اتارا جہاں سے میں رسته بھول گیا اور چکوال روڈ پر آگیا سڑک پر کھڑا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار انور نامی افغانی نوجوان نے مجھے لفٹ دی اور موہڑ مہندو لے گیا جہاں پر عبدالشکور نامی پٹھان کو بلا لیا اور زبردستی دونوں نے میرے ساتھ باری باری بدفعلی کی پولیس تھانہ مندرہ نے دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377 ت پ تحت مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے مندرہ چکوال موڑ کے قریب ریڈ کیا تو مذکورہ ملزمان کی مذاحمت پر اے ایس آٸی عدیل قریشی زخمی ہوگیا پولیس نے مذاحمت کا مقدمہ بھی درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

comments