سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں گذشتہ رات آپریشن خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک

  • FB_IMG_1606058442828.jpg

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید اور 2زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں دریائے کیٹوک کے قریب اسپن وام کے علاقے میں گذشتہ رات آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی صدام شہید جب کہ 2 جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں گذشتہ رات آپریشن
خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

Comments

comments