معروف روحانی پیشوا حضرت ساہیں میٹھا باجی سرکار کا 99واں ب11 روزہ عرس مبارک آج اختتام پذیر ہو گیا

  • IMG-20201122-WA0336.jpg

وادی لیپہ (رضوان اعوان) سےمعروف روحانی پیشوا حضرت ساہیں میٹھا باجی سرکار کا 99واں ب11 روزہ عرس مبارک آج اختتام پذیر ہو گیا، اس عرس کی دوا آستانہ عالیہ میاں یعقوب کے آستانے پر کل ہوگی عرس کی پرنور محفل میں سیکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی اختتامی دعا سجادہ نشین حضرت میاں محمد یونس جلالوی سرکار نے کی دعائیہ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما شوکت جاوید میر نے ساتھوں کے ہمراہ شرکت کی عرس کے انتظامات، لنگر اور رہائش صاحبزادہ میاں منظور احمد کاشف، صاحبزادہ میاں اسحاق، میاں عرفان ، میاں شکور ، میاں انعام الق نے فرائض انجام دہے ، اس طرح آج حضرت باجی میاں یقوب رخمتہ اللہ علیہ کے آستانے پر صاحبزادگان میاں یوسف ، میاں سرور ، میاں چشتی، میاں غفور میاں سعدی کی زیر نگرانی دعائیہ تقریب ہوگی ، دونوں آستانوں پر 11 روزہ عرس کی تقریبات ہوتی ہیں جس میں محفل نعت قوالی اور ذکر اذکار کی روحانی محفلوں سے حاضرین کے دلوں کو روشناس کیا جاتا ہے اس موقع پر سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماضی کی طرح دونوں اطراف مقبوضہ کشمیر سے عوام کو عرس مبارک میں شرکت کے انتظامات کیے جاہے اور دربار عالیہ کو سرکاری سطح پر تعمیر کیا جائے اسطرح حکومت آزاد کشمیر دربار پر آنے والے مہمانوں کے لیے رہشیاں سے تریڈہ شریف فری ٹرانسپورٹ کے انتظامات کرہے عرس مبارک میں علماء کرام مشائخ عظام سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی حضرت میاں یونس باجی سرکار نے امت مسلمہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی انھوں نے افواج پاکستان جو آہے روز جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور مشکل گھٹن وقت میں دفاع پاکستان دفاع عوام کے لیے تیار رہتے ہیں انھوں ناموس رسالت ختم نبوت پر مرمٹنے کے لیے امت کو تیار رہنے کی تلقین کی

Comments

comments