انڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی ، تقریب میں 300 سے زائد مہمان شریک نہیں ہوسکیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان ملک بھر میں جمعہ سے انڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی گئی اور تقریب میں 300 سے زائد مہمان شریک نہیں ہوسکیں گے۔این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی، کورونا کے پھیلاو یا اموات پر منتظم ذمہ دار ہو گا۔کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر منتظم کے خلاف کارروائی ہو گی۔تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب

لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا، شادی کی ان ڈور تقریب پر پابندی ہوگی لیکن آوٹ ڈور کی اجازت ہو گی، مارکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی، شادی کی آوٹ ڈور میں کنوپی

ٹینٹ کا استعمال ممنوع ہوگا۔شادی تقریب کے شرکاءکے مابین چھ فٹ کا فاصلہ ہوگا۔ تقریب کا میزبان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہو گا۔ شادی تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا جو رات دس بجے تک ختم

کرنا ہوگا، تقریب کے ہر مہمان کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا، ہر مہمان کو ماسک اور سینیٹائزر میزبان فراہم کرے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Comments

comments