سٹی کورٹ کلفٹن بلاک 5 میں غیر ملکی خاتون کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا معاملہ پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے چالان جمع کروا دیا حتمی چالان میں غیر ملکی خاتون کے شوہر کو ملزمان کی فہرست سے خارج کردیا

  • IMG_20201120_164629.jpg

سٹی کورٹ

کلفٹن بلاک 5 میں غیر ملکی خاتون کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا معاملہ

پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے چالان جمع کروا دیا

حتمی چالان میں غیر ملکی خاتون کے شوہر کو ملزمان کی فہرست سے خارج کردیا

عبوری چالان میں تفتیشی پولیس نے خاتون کے شوہر فاروق ڈوسہ کو ملزم قرار دیا تھا

قتل کی ذمہ داری گھریلو ملازم سلیم قریشی پر عائد

خاتون کے شوہر کے خلاف اعانت جرم کے ٹھوس شواہد نہیں ملے، حتمی چالان میں پولیس کا یو ٹرن

4 ستمبر کو قازقستان کی شہری سویٹ لانا کی لاش کلفٹن بلاک 5 میں انکے گھر سے ملی تھی

ملزم سلیم قریشی نے دوران تفتیش مالک فاروق ڈوسہ کے کہنے پر قتل کا اعتراف کیا، چالان

مالک فاروق ڈوسہ نے قتل کے بدلے گھر خرید کر دینے کی لالچ دی، چالان

18 لاکھ کا فلیٹ دیکھ کر ملزم نے منیجر سے اسٹیٹ ایجنٹ کی بات کروائی، چالان

فاروق ڈوسہ کے سامنے خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، ملزم کا بیان

قتل کے بعد لاش کو کھڑکی سے لٹکا کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزم کا بیان

پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون کی موت کو قتل قرار دیا، چالان

Comments

comments