ڈیرہ اسماعیل خان میں معمولی تکرار پر دوست نے دوست کو قتل کرنے کے بعدخودکشی کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان:شیرو کہنہ کے علاقہ میں معمولی تکرار پر دوست نے دوست کو قتل کرنے کے بعدخودکشی کرلی، آلہ قتل پستول برآمد،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود گائوں شیرو کہنہ کے جنگل میں 18سالہ نعمان ولد قیوم نواز اور اسکا دوست 22مکرم ولد عبدالرحمن سکنائے شیرو کہنہ موجود تھے کہ معمولی تکرار پر مکرم نے پستول سے فائرنگ کرکے 18سالہ دوست نعمان کو قتل کردیا اور خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ٹائون پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو مفتی محمود میموریل ہسپتال منتقل کرکے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

comments