قصور کااشتہاری چونیاں میں ہولیس حراست میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  • IMG-20201120-WA0155.jpg
  • IMG-20201120-WA0159.jpg

قصور
تھانہ راجہ جنگ کا رہائشی اشتہاری رات چونیاں میں ہولیس حراست میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے دہشت کی علامت اور درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب شبیر عرف شبیری جٹ سکنہ پرانا اوراڑہ تھانہ راجہ جنگ تحصیل و ضلع قصور رات گئے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا کنگن پولیس کے مطابق شبیر عرف شبیری پولیس کسٹڈی میں تھا جسے کل شام برآمدگی کیلئے چونیاں لیجایا جا رہا تھا کہ گھارا پل کے قریب اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس اور ملزمان کے درمیان ایک گھنٹہ مقابلہ ہوا جس میں شبیری اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر جانبحق ہو گیا شبیری قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں عرعہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا جسے ایس ایچ او کنگن پور نصراللہ بھٹی نے چند دن قبل گرفتار کیا تھا
شبیری کی لاش ڈی ایچ کیو پوسٹمارٹم کیلئے پہنچا دی گئی ہے جسے پوسٹمارٹم ہونے کے بعد پولیس کی زیر نگرانی اس کے گاؤں اوراڑہ ڈاکخانہ راؤ خان والا میں سپرد خاک کیا جائیگا

Comments

comments