وزیر اعظم عمران خان افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے۔ افغان صدر کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے۔وزیراعظم یہ دورہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر خارجہ ، مشیر تجارت وسرمایہ کاری اور سینئر حکام انکے ہمراہ ہوں گے۔
دورے میں وزیر اعظم اورافغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہو گی۔پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تعلقات ، افغان امن عمل ، اور علاقائی معاشی ترقی اور رابطوں کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔
دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کا یہ دورہ حالیہ عرصے میں متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے اہم ثابت ہوگا۔

Comments

comments