کراچی پولیس نے فلیٹوں پر قبضہ کرنے میں ملوث گروہ کی 3 خواتین ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضے سے نجی ٹی وی کے پریس کارڈز بھی برآمد۔

  • PhotoGrid_Plus_1604776828274.jpg

کراچی۔۔۔۔۔۔۔

شارع فیصل پولیس نے فلیٹوں پر قبضہ کرنے میں ملوث گروہ کی تین خواتین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے نجی ٹی وی کے پریس کارڈز بھی برآمد۔پولیس

نعمان ایونیو بلاک 20 گلستان جوہر کی رہائشی خاتون نے 15 مددگار پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے فلیٹ پر کچھ خواتین اور مرد قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس

گرفتار خواتین ملزمان میں شاہدہ رشید زوجہ عبدالرشید بٹ۔ خالدہ پروین زوجہ ابوبکر صدیق اور سائرہ زوجہ رشید احمد شامل ہیں۔پولیس

گرفتار خواتین ملزمان کا ایک ساتھی عبدالرشید بٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔ پولیس

فلیٹ پر ساجد نامی شخص نے بٹھایا تھا اور کہا تھا کہ کام ہونے پر ان کو خرچہ دے گا۔ خواتین ملزمان

تلاشی کے دوران شاہدہ رشید کے پرس سے نجی ٹی وی چینل کا پریس کارڈ جس میں شاہدہ رشید ریسیپشنسٹ اور اس کے شوہر عبدالرشید بٹ کے کارڈ پر انویسٹی گیشن کرائم رپورٹر درج ہے۔پولیس

ملزمہ خالدہ پروین کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقہ کی بدنام عورت اور اس پر کورنگی میں پلاٹوں اور مکانات پر قبضوں کی بے شمار درخواستیں موجود ہیں۔پولیس

گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فلیٹوں اور مکانات پر قبضہ کرنے اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی اور بے بنیاد سول سوٹ اور پٹیشن دائر کرتا ہے۔پولیس

Comments

comments