اسلام آباد، 3 غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار اٹلی ناروےترکی سے تعلق رکھنے والی خواتین کا مارگلہ کے جنگل میں ہراساں کیا گیا پولیس ٹیموں نے ٹریل ون، ٹریل سکس،ٹریل فائیو، گوکینہ تلہاڑ میں خواتین کو سرچ کیا۔خواتین نے جب پولیس کو کال کی تو انہیں خود نہیں معلوم تھا کہ وہ کہاں موجود ہیں۔

  • IMG_20201107_232651.jpg

اسلام آباد، غیر ملکی خواتین کو حراساں کرنے کا معاملہ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق
پولیس ٹیم نے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان فرقان اور ابرار کو گرفتار کرلیا ہےوقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کو بروقت کارروائی کی ہدایت کی۔
پولیس ٹیموں نے ٹریل ون، ٹریل سکس،ٹریل فائیو، گوکینہ تلہاڑ میں خواتین کو سرچ کیا۔خواتین نے جب پولیس کو کال کی تو انہیں خود نہیں معلوم تھا کہ وہ کہاں موجود ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام کارروائی کی خود نگرانی ۔
خواتین کو بحفاظت تلاش کرنے پر آئی جی اسلام آباد کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین آئی جی اسلام آباد نے اے ایس پی کوہسار عائشہ گل کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کردیا ایس ایچ او کوہسار شبیر تنولی اور تفتیشی ٹیم کے لئے کلاس ون سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینے کا اعلان
پولیس ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو بحفاظت تلاش کیاپولیس ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد۔ڈی آئی جی آپریشنز نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔تین غیر ملکی لڑکیاں سنیاڑی جنگل میں گئیں اور راستہ بھول گئیں۔تین افراد نے لڑکیوں کو حراساں کیا،مزاحمت پر تینوں افراد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی جنگل سے لڑکیوں کو بحفاظت تلاش کرلیا ہے پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔
‏تینوں غیر ملکی خواتین کو بحفاظت تھانے منتقل کردیا گیا ، دو ملزمان گرفتار تیسرا فرار ، پولیس ذرائع ایس پی سٹی تو کہی نظر نہیں آئی البتہ اے ایس پی عائشہ گل صاحبہ موجود تھیں
اسلام آباد میں تین غیر ملکی خواتین سے زیادتی کی کوشش
خواتین کا تعلق ترکی ، اٹلی ، اور ناروے سے ہے ‎

Comments

comments