تحریک پاکستان کی کارکن بیگم نسیم الطاف پرواز کی برسی

  • IMG-20201107-WA0278.jpg

تحریک پاکستان کی کارکن بیگم نسیم الطاف پرواز کی برسی

پرچم کشائے ملت بیضا کا لقب پانے والی تحریک پاکستان کی کادکن بیگم نسیم الطاف پرواز جنہیں لاہور سول سکرٹریٹ سے غلامی کا نشان یونین جیک اتار کر سبز ہلالی پرچم لہرانے والی خواتین کی قیادت کا اعزاز حاصل ہوا ان کی 9 ویں برسی کے موقع پر ایچ ایٹ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں بروز اتوار صبح 11.30 پر فاتحہ خوانی اور گل پاشی کی جائے گی مرحومہ کو انکی خدمات کے اعتراف میں کارکنان تحریک پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل عطا کیا گیا تھا بیگم نسیم تحریک پاکستان کے کارکن صحافی شاعر ڈرامہ نگار مترجم الطاف پرواز مرحوم کی اہلیہ اور سہیل پرواز علوی طاہر پرواز زبیر الطاف عامر الطاف علوی نذیر علوی اور مشتاق علوی کی والدہ تھیں

Comments

comments