مظفرآباد پولیس نے جیب کتروں کا بین الاضلاعی چور گروہ پکڑ لیا 28 موبائیل فون 3 درجن سے زائد شناختی کارڈ,سول و عسکری ملازمین کے سروس کارڈز,اے ٹی ایم ,خالی بٹوے اور سمز برآمد,

  • IMG-20201107-WA0330.jpg

مظفرآباد( )
سٹی پولیس نے جیب کتروں کا بین الاضلاعی چور گروہ پکڑ لیا 28 موبائیل فون 3 درجن سے زائد شناختی کارڈ,سول و عسکری ملازمین کے سروس کارڈز,اے ٹی ایم ,خالی بٹوے اور سمز برآمد, گیلانی چوک تا چھتر و امبور اور چہلہ سمیت دیگر روٹس پر چلنےوالی پبلک ٹرانسپورٹ میں جیب تراشی کے واقعات کے ملزمان کا سراغ لگا کر 3 ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا کارروائی تفتیشی آفیسر امجد شاہ کی سرکردگی میں کی گئی جن کے ساتھ تھانہ سِٹی کے عملہ فیضان کاظمی, طاہر محمود, تسلیم اعوان اور راجہ بلال شامل تھے نے جیب تراشوں کے بین الاضلاعی گروہ کے تین سرغنہ ملزمان سید امین شاہ ساکنہ چکلی سیداں چناری ضلع جہلم ویلی, سمیر مغل ساکنہ گوہر آباد ضلع جہلم ویلی اور اعجاز عرف جازی ساکنہ طارق آباد مظفرآباد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے مسافروں اور راہگیروں کے جیب سے چرائے گئے 28 موبائل فون, 3 درجن سے زائد قومی شناختی کارڈ وسروس کارڈز , مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ, مختلف کمپنیوں کی موبائل فون سمز , خالی کئے گئے بٹوے ودیگر دستاویزات برآمد کرلئے گئے ہیں چور گروہ بین الاضلاعی سطح پر کام کررہا ہے اور نہایت مہارت سے لوگوں کے جیب کاٹنے کے ساتھ ساتھ بغیر جیب تراشی سامان نکالنے میں بھی ماہر ہے. سٹی ایس ایچ او راشد حبیب نے میڈیا کے رابطے پر بتایا کہ ملزمان پر مقدمات درج کرکے کے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات اور مال مسروقہ برآمد ہونے کی توقع کے ساتھ شریک دیگر ملزمان بارے انکشافات متوقع ہیں.#

Comments

comments