باپ نے فائرنگ کرکے جوان سال بیٹے کو قتل کر دیا، پہلے اس کا گلا دبایا پھر 12بور بندوق سے فائر کرکے قتل کر دیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان :تھانہ بندکورائی کی حدود گاؤں اعوان میں باپ نے فائرنگ کرکے جوانسالہ بیٹے کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف ولد افلا طون قوم ڈھید کواسکے والد نے گھریلو نا چاقی کی وجہ سے تنگ آ کرگزشتہ روز علی الصبح 4بجے کے قریب پہلے اس کا گلا دبایا پھر 12بور بندوق سے فائر کرکے قتل کر دیا ۔واقعہ کی اطلاع پرتھانہ بندکورائی کے ایس ایچ او قاسم خان نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا تاہم ملزم واردات کے بعدفرار ہوگیا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔مقتول آصف کی والدہ کے مطابق مقتول ذہنی مریض تھا اور اس کا علاج معالجہ جاری تھا اور وہ اکثر و بیشتر بیماری سے تنگ آکر گھرو الوں کو قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔

Comments

comments