عمران خان نے فرانسیسی صدر میکرون آئینہ دکھا دیا انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی

  • F221C675-77AB-4EBA-B10E-B39919714EE4.jpeg

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے اور لیڈر کو نیلسن منڈیلا کی طرح لوگوں کو متحد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا جبکہ صدر میکرون کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔

Comments

comments