ڈیرہ اسماعیل خان میں سابقہ ملازم کی مالک کے بیٹے سے اسلحہ کے زور پرمبینہ بد فعلی، برہنہ وڈیو بنانے کے قید کرکے لاکھوں روپے کا سامان لیکر فرار

  • IMG-20201022-WA0361.jpg

ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ پہاڑ پورکی حدود پہاڑ پورلاری اڈا کے قریب سابقہ ملازم کی مالک کے بیٹے سے اسلحہ کے زور پرمبینہ بد فعلی، برہنہ وڈیو بنانے کے بعد زخمی کرکے نوجوان کو اس کے بالا خانہ پر قید کرکے لاکھوں روپے کی نقدی، کاروباری کھاتہ جات اور موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگیا، متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود پہاڑ پورلاری اڈابالہ خانہ تاج گل نیازی پر رہائش پذیر زاہد رضا ولد حاجی محمد رضا سکنہ کٹہ خیل پنیالہ نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ مرغی کی خرید وفروخت کا کاروبار کرتا ہے اور تعلیمی و کاروباری مصروفیات کی وجہ سے کرائے کے بالا خانہ میں رہائش پذیر ہے۔ گزشتہ روز وہ اپنے بالا خانے پر موجود تھا کہ ملزم انعام اللہ ولد ولی خان قوم درکھان سکنہ وانڈہ جانی پہاڑ پور جو ہمارے پاس ڈرائیور تھا تاہم میرے والد نے اسے کام سے نکال دیا تھا مسلح ہوکر بالا خانے پر آیا مجھے زدوکوب کرکے مبینہ زیادتی کی، برہنہ حالت میں وڈیو بھی بنائی اور واردات کے بعد بالا خانے میں موجود کاروباری دستاویزات،1لاکھ46ہزار360روپے کی نقدی سمیت دیگر اسناد اور اور میرا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگیااور جاتے ہوئے بالہ خانے کوباہر سے تالہ لگا گیا۔پولیس نے زخمی نوجوان کے والد کی جانب سے اسکی گمشدگی کی اطلاع پر بالا خانے پر چھاپہ مار کر اسے زخمی حالت میں ریکور کیا اور اس اس کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف 377-506-342ppc کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

comments