موجودہ بے حس حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیاہے۔مہنگائی کیخلاف احتجاج ہوگا۔مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے باغ جناح میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کے پی ڈی ایم نے ہمیں شرف بخشا ہے۔موجودہ بے حس حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیاہے۔عوام پس کر رہ گئی ہے۔مہنگائی کیخلاف احتجاج ہوگا۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہموجودہ حکومت بے حس حکومت ہے۔اس نے عوام کے اوپر مہنگائی کا جو طوفان برپاکیا ہے عوام پس کر رہ گئے ہیں۔کراچی میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا ہے۔ہم نے کورونا کی وجہ سے کرسیوں کو ذرا فاصلے پر رکھا۔لیکن اس بڑے اجتماع میں کوتاہیوں پر پہلے ہی معذرت کرتا ہوں۔جو عوام کے جزبات اس موجودہ حکومت کی نااہلی کے حوالے سے ہیں اس کو میڈیا بہتر انداز میں پیش کرے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اتنا بے حس کوئی وزیر اعظم ہو نہیں سکتا۔دو سال سے ایک نقلی شخص وزرات عظمی پر فائز ہے کل جب میں یہاں آیا تو مجھے سخت صدمہ پہنچا تھا۔یہ لوگ بیٹھے کرکٹ ہائی لائٹس دیکھ رہے تھے۔جو کہتا ہے گھبرانا نہیں ہے وہ اصل میں بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے عدلیہ پر الزام عائد کردیا کہ تیزی سے کام کراؤں گا۔بھئی تمہارا کام ہی پروڈکشن آرڈر کا نہیں ہے۔مہنگائی سے عوام کو نجات دلاؤ اور اسپیکر اسمبلی کو اپنا کام کرنے دو۔ نا صرف ادھر کے بلکہ پنڈی کے سارے شواہد مٹا دئیے گئے۔ہماری حکومت نے اس کی انکوائری کرائی تھی۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی تھی کے نیا پاکستان آئے گا۔انہوں نے خود مان لیا کے اب اصلی وزیر اعظم آئے گا۔آصف علی زرداری اسپتال میں موجود ہیں۔یہ وارنٹ بدنیتی کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔وہ خود کہہ رہے ہیں کہ وہ نقلی وزیر اعظم ہیں اب اصلی آئے گا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تحت تحریک میں شامل کارکنان وزیراعظم کو جانے پر مجبور کرینگے۔۔کرسی خالی کرو عوام کے اصلی نمائندوں کو آنے دو۔پی ڈی ایم کے تحت تنقید اس پر ہورہی ہے جس نے اداروں کو اس معاملے میں گھسیٹا ہے۔سندھ کے

لوگوں کو پورا حق ہے کہ وہ اپنی زمین / جزائر پر جائیں۔جزائر سے متعلق وفاقی حکومت کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔

Comments

comments