پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پر ان کی حکومت ختم کرنے اور انتخابات چوری کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئت کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل فیض یہ سب کچھ آپ کے ہاتھوں سے ہوا ہے، جواب آپ کو دینا ہو گا،
گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے 11 رکنی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پہلے جلسہ عام سے لندن سے وڈیو لنک پر خطاب کیا جو پاکستان کے مین سٹریم کے “آزاد میڈیا ” نے نہیں دکھایا لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں یہ تقریر دیکھی گئی
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ
جنرل قمر باجوہ صاحب یہ ساری سوغات آپ ہی کی دی ہوئی ہے۔ آپ نے ہماری اچھی بھلی چلتی حکومت کو رخصت کرایا، ججوں سے زور زبردستی سے فیصلے آپ نے لکھوائے، جسٹس فایز عیسی اور شوکت صدیقی کے خلاف ریفرنس آپ نے بنوائے، آپ نے الیکشن پر اثر انداز ہو کر قوم پر ان نااہلوں کو مسلط کروایا، باجوہ صاحب جواب آپ کو دینا ہو گا۔۔
اور جنرل فیض یہ سب کچھ آپ کے ہاتھوں سے ہوا ہے، جواب آپ کو دینا ہو گا، آ پ نے نواز شریف غدار کہنا ہے ضرور کہیں، اس پر جھوٹے مقدمے ضرور بنائیں لیکن نواز شریف مظلوم عوام کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔ نواز شرہف ووٹ کو عزت دلا کر رہے گا۔۔