جسے جلسے میں جانا ہوگا کنٹینر اسے نہیں روک سکیں گے: وزیر داخلہ ایم کیو ایم کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق ابھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،میڈیا سے گفتگو

FB_IMG_1602856733819.jpg

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جسے جلسے میں جانا ہوگا کنٹینر اسے نہیں روک سکیں گے ، یہ صرف گاڑیاں روکنے کیلئے لگائے گئے۔میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے میں کوئی پکڑ دھکڑ نہیں، جب بھی اپوزیشن کا جلسہ ہوتا ہے تو اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے جانا ہوگا تو کنٹینر اسے نہیں روک سکے گا، کنٹینر صرف گاڑیاں روکنے کیلئے لگائے گئے، لوگوں کو روکنے کیلئے نہیں۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کرنے سے متعلق ابھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اگر کوئی ہدایت دی ہے تو ضرور عمل کریں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دینے والوں سے بہت بار مذاکرات کر چکے ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کیس سروس ٹربیونل میں چل رہا ہے۔مظاہرین سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس نہ آئیں۔

Comments

comments