احسن اقبال نے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں ہمارے وزیر سائینس و ٹیکنالوجی

C2656413-7532-4422-B4A2-851F3CF6AF1B.jpeg

پاکستان کے تعلیم یافتہ اور متحرک وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پی ڈی ایم کے پہلے مرکزی جلسہ کی مصروفیات کے باوجود سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شرمندہ کردیا اور ان کا مذاق اڑایا جب انہوں نے فواد چوہدری کے ٹویٹ کو ٹیگ کرکے لکھا کہ STUNT نہیں STENT ہوتا ہے- یہ ہیں ہمارے وزیر سائینس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا تھا کہ “ میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم،آج وزیر اعظم NUST سائنس پارک میں Heart Stunts مینو فیکچرنگ کا افتتاح کر رہے ہیں،یہSTUNTs یورپین اسٹنڈرڈز کے مطابق ہیں اس سہولت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو Stunts بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں “ انہوں نے تین مرتبہ stent کو stunt لکھا جو کہُ یقیننا ٹائپنگ کی غلطی نہیں ہے

Comments

comments