ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار تاجر نہیں بلکہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیاںہیں مہنگائی کرنے والے آٹا،چینی، ادویات، پٹرولیم مافیاتاجروں میں نہیں ایوانوں میں موجودہیں ،حکومت سستے داموں آٹا چینی مہیا کرے۔ملک بھر کے اسٹورز پر بغیر منافع فروخت کروائیں گے مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اور شر جیل میر کی اسلام آباد میں پر یس کانفر نس

  • FB_IMG_1602835087110.jpg

fb_img_1602835087110مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار تاجر نہیں بلکہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیاںہیں،مہنگائی کرنے والے آٹا،چینی، ادویات، پٹرولیم مافیاتاجروں میں نہیں ایوانوں میں موجودہیں،حکومت سستے داموں آٹا چینی مہیا کرے۔ملک بھر کے اسٹورز پر بغیر منافع فروخت کروائیں گے،انھوں نے کہا حکومت ذخیرہ اندوزوں،مہنگائی مافیا کی سہولت کار بنی ہے،حکومتی اقدامات دکھلاوے کے سوا کچھ نہیں،ٹائیگر فورس کو مہنگائی کنڑول کرنے کا اختیار دینا ملک میں نیا فساد کھڑا کر نے کے مترادف ہے،مہنگائی پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے،روپے کی قدر میں کمی،ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے بھی ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں تاجر رہنما?ں کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر مر کزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شر جیل میر، طاہر تاج بھٹی، عمران بخاری، محمد عبید عباسی، شیخ سلیم، عتیق جنجوعہ، اسماعیل ملک،طاہر ایوب،ملک اسد عباس، راجہ عثمان، زاہد قریشی، چوہدری ندیم،خورشید قریشی سادان یوسف اور دیگر بھی موجو د تھے۔محمدکاشف چوہدری نے کہا پرائس کنٹرول کے نام پر دکانوں کو سیل و جرمانے کرنا اورخوف پھیلانامعیشت کیلئے زھر قاتل ہے،مفروضوں پر مبنی ریٹ لسٹیں ہمیں قبول نہیں یہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، ملک میں بجلی گیس پٹرول ادویات چینی آٹا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا، انھوں نے کہا حکومت تاجر برادری پر الزم تراشی کی بجائے ہر طر ح کے مافیا کو پکڑ کر پوری قوم کے سامنے کیوں لے کر نہیں آتی تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے،پی ٹی آئی حکومت یکطرفہ فیصلوں کی بجائے مہنگائی کم کر نے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے بات کرے،وزیر اعظم عمران خان نے کرونا سے لے کر اب تک جتنے بھی اعلانات کیے ہیں وہ سارے پورے نہیں کیے، اب حکو مت اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کے لیے تاجرون پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔شر جیل میر نے کہا حکو مت ملک میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے بجلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر یں عوام کی کمر تو ان اشیائکی قیمتوں کی وجہ سے ٹوتی ہے، ملک بھر کا تاجر تو خود مہنگائی کا شکار ہے اور وہ کیسے مہنگی چیز خر ید کرسستے داموں فرو خت کر سکتا ہے،انھوں نے کہا حکو مت اپنی صفوں میں بیٹھے مافیاپر ہاتھ ڈالنے کی بجا ئے تاجروں کو چور اور مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے، ہم تاجروں کی عزت نفس کسی بھی سورت مجروع نہیں ہو نے دیں گے۔

Comments

comments