شمالی وزیرستان ، رزمک میں دہشت گردوں کا فوجی قافلے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک افسرسمیت6 اہلکار شہید

  • 20201015_205107.jpg

شمالی وزیرستان کے رزمک علاقے میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔دہشت گردوں نے رزمک کے قریب فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، حملے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد وسیم زکریا کو اپنے 5 ساتھیوں سمیت ہلاک جبکہ 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔آریانہ گروپ کے سربراہ کمانڈر وسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

Comments

comments