اروماڈہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ایف سی کانوائے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ،15اہلکار شہید

  • IMG-20201015-WA0031.jpg

گوادر/کوئٹہ اروماڈہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ایف سی کانوائے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ،15اہلکار شہید ہوگئے،گاڈی میں آگ لگ گئی تفصیلات کے مطابق اورماڈہ سے حب چوکی جانے والی ایف سی کانوائے پر اورماڈہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ،شدید فائرنگ کی گئی جس سے ایف سی کے پندرہ اہلکار موقع پر شہید ہوگئے اطلاع کے مطابق ایف سی کی گاڈی میں آگ بھی لگ گئی جس سے بہت سے اہلکار جھلس گئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں بھی مکران کوسٹل ہائی وے پر اسی جگہ پر پاکستان نیوی پر بھی حملہ کیاگیا جس سے نیوی کے گیارہ اہلکار شہید ہوگئے ۔
آج کے واقعہ میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو پی این ایس درمان جاہ اورماڈہ منتقل کردیاگیا

Comments

comments