موٹروے پر خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرنے والے افرار گرفتار

  • PhotoGrid_Plus_1602704545803.jpg

موٹروے پر خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرنے والے افرار گرفتار

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹر وے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک بارات جو کہ مردان کی جانب جا رہی ہے بارات میں شامل چند گاڑیاں غفلت لاپروائی سے ڈرائیونگ کر رہے ہیں اور ایک گاڑی ہوائی فائرنگ میں ملوث ہے ۔
اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے برات میں شامل چار گاڑیاں ، AEB-50, ANJ 482 , BRL9750 اور AFP 20 کو کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب روک لیا گیا جبکہ تین گاڑیاں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی جن کا موٹروے پولیس کی جانب سے تعاقب کیا گیا اور مزید دو گاڑیاں LED 6753 اور اپلائیڈ فار رجسٹریشن 2020 کو رشکئ انٹرچینج کے قریب روک کر حراست میں لے لیا گیا جن میں
جنید حیات ،محمد ابراہیم،محمد عزیر،ماجدخان تمام کے خلاف سیکشن ۔279ppc کے تحت پرچہ دیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس سٹیشن مصری بانڈا کے حوالے جبکہ واجد زمان،امبر زمان کے خلاف تھانہ رسالپور میں 279 میں مراسلہ دیا گیا جب کہ مزید ایک نامعلوم گاڑی جو کہ فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث تھی موقع سے فرار ہوگی اس کے خلاف 279 ppc اور 3/4 آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ رسالپور میں مراسلہ دیا گیا
ترجمان موٹروے پولیس

Comments

comments