پی ٹی وی کے متعدّد ایمپلائیز کو 58 سال کی عمر میں نوکریوں سے اچانک جبرا” فارغ کر گیا ۔

  • PhotoGrid_Plus_1602671485189.jpg

پاکستان ٹیلیوژن کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے مورخہ 13 اکتوبر 2020 ،کو پی ٹی وی ھیڈ کوارٹرز سمیت کراچی سنٹر، کوئٹہ سنٹر، لاھور سنٹر، اسلام آباد (ھوم) ، (نیوز) سنٹرز، پی ٹی وی اکیڈیمی ،پشاور سنٹرز ، اور تمام بوسٹرز سے متعدّد ایمپلائیز کو 58 سال کی عمر میں نوکریوں سے اچانک جبرا” فارغ کر دیا ھے۔ جس پر فارغ ھونے والوں اور دیگر ایمپلائیز میں سخت بے چینی کی صورتحال پیدا ھو گئی۔پی ٹی وی سے فارغ ھونے والے ایمپلائیز نے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پُر زور مطالبہ کیا ھے کہ ایمپلائیز کیساتھ ھونے والی ناانصافی اور جبرا” فارغ کرنے ہر پر سختی سے نوٹس لیا جائے اور اسطرح سے ایمپلائیز کو جبری LPR بھیجنے کے احکامات کو فی الفور واپس لیا جائے۔

Comments

comments