تبدیلی سرکار کی اپنی ٹائیگرز فورس ۔۔۔انتظامیہ اور پولیسں کی بدسلوکی کے ہاتھوں تنگ ہونے لگی، بیسیوں نوجوان اپنی شکایات لے کر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے پاس پہنچ گئے،


تبدیلی سرکار کی اپنی ٹائیگرز فورس ۔۔۔انتظامیہ اور پولیسں کی بدسلوکی کے ہاتھوں تنگ ہونے لگی، بیسیوں نوجوان اپنی شکایات لے کر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے پاس پہنچ گئے، ٹائیگرز فورس کوکن شکایات کا سامنا ہے اٹک سے رپورٹ کررہے ہیں ہمارے


اٹک میں 2200سو کی تعداد میں رجسٹرڈ ہونے والے ٹائیگرز فورس انتظامیہ اور پولیسں کی جانب سے بدسلوکی پر دل برداشتہ ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے، تمام مہمات میں کام کرنے والے چند نوجوان ضلعی انتظامیہ اور پولیسں کی ستم ظریفی اور ناروا سلوک پر سراپا احتجاج نظر آئے۔ کہا ہمیں معاوضہ نہ دیں مگر ہمیں عزت و احترام دیں، انتظامیہ اور پولیسں والے ہر جگہ ہمارے ساتھ ناروا رویہ روا رکھتے ہیں، اسی لیے آج ہم اپنی شکایات لے کر میجر طاہر صادق کے پاس آئے ہی۔۔۔۔۔
ٹائیگرز فورس کے 3 نوجوان

اٹک سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹائیگرز فورس کو کوئی قانونی شکل دیتے ہوئے ان کے لئے اعزازیہ مقرر کریں، ان کو نو کریاں دیں تاکہ یہ لوگ عزت سے زندگی گزار سکیں۔۔۔۔
ایم این اے میجر طاہر صادق


عمران خان کی تبدیلی کے نعرے کا حصہ بننے والے ٹائیگرز فورس کے نوجوان اپنی ہی حکومت کے سامنے بے بسی کی تصویر نظر آتے ہیں، حکومت قانون سازی کر کے ٹائیگرز فورس کو معاشرے کا باوقار شہری بنائے۔

Comments

comments