نیب کا روز و یلٹ ہوٹل کو 31اکتوبر 2020سے بند کرنے کا نوٹس

  • IMG_20201013_195354.jpg

نیب چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال نے پاکستان کے امریکہ میں مشہور زمانہ روز و یلٹ ہوٹل کو 31اکتوبر 2020سے بند کرنے کا نوٹس لے لیا ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔تحقیقات میں اس با ت کا جائزہ لیا جائے گا کہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم پاکستان کے قومی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی خصوصا ان وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا جن کی وجہ سے حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر ز کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ ان ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا جنہوں نے اپنے قومی فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی اورامریکہ کے شہر نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

Comments

comments