پیمرا انفورسمنٹ ٹیم کی ٹیکسلا اور اٹک کے مختلف علاقوں میںغیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے کاروبار میں ملوث ٹریڈرز اور غیر اخلاقی /ممنوعہ مواد و چینل دکھانے والے کیبل آپریٹرزکیخلاف کاروائی ۔ لاکھوں روپے مالیت کا سامان ضبط

  • 38E58BA4-2E6C-43B4-832C-74DAE854BEBC.jpeg

پیمرا انفورسمنٹ ٹیم کی ٹیکسلا اور اٹک کے مختلف علاقوں میںغیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے کاروبار میں ملوث ٹریڈرز اور غیر اخلاقی /ممنوعہ مواد و چینل دکھانے والے کیبل آپریٹرزکیخلاف کاروائی ۔ لاکھوں روپے مالیت کا سامان ضبط

سینئر فیلڈ انسپکٹرز فیصل شبیر، آصف اقبال اور محمد زاہد نے تحصیل ٹیکسلا اور ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں کیبل آپریٹرز اور غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کی فروخت میں ملوث ٹریڈرز پر چھاپے مارے اور غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور ممنوعہ چینلز کی ترسیل میں استعمال ہونے والے لاکھوںروپے مالیت کے آلات ضبط کر لیے۔

ان کاروائیوں کے دوران 83کے یو بینڈ ایل این بی، 15انڈین ڈی ٹی ایچ ڈش انٹینا،ایک انڈین ڈش ٹی وی رسیور اور پانچ سی لائن رسیورز قبضے میں لیے گئے۔

مزید برآں پیمرا ریجنل آفس اسلام آباد کی ٹیم نے مزیدکاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی چینل دکھانے پر ڈائمنڈ کیبل نیٹ ورک باہتر اٹک کا ممنوعہ چینل کی ترسیل میں استعمال ہونیوالاسامان قبضے میں لے لیا گیا۔ جبکہ دورانِ انسپکشن تحصیل ٹیکسلا اور ضلع اٹک میں مجموعی طور پر کیبل آپریٹرز کوپیمرا قوانین اور انڈین چینلز و مواد پر پابندی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پایا گیا۔ فیلڈ اسٹاف نے پیمرا قوانین کی پاسداری کرنیوالے کیبل آپریٹرزکو سراہتے ہوئے کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی کہ عوام الناس تک معیاری تفریح باہم پہنچائیںجوکہ پاکستانی اقدار کی عکاس ہوں۔

Comments

comments