کورونا کے شکار امریکی صدر ٹرمپ کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ٹرمپ کے گذشتہ 24گھنٹے انتہائی تشویشناک صورتحال میں گزرے،وائٹ ہائوس

  • IMG_20201004_171158.png

کورونا وائرس کے شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طبیعت ناساز ی کے باعث 24گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے گئے ۔وائٹ ہائوس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے گذشتہ 24گھنٹے انتہائی تشویشناک صورتحال میں گزرے اب یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ کی طبیعت مکمل بحال ہونے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے،آئندہ 24گھنٹے ان کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں تاہم کورونا سے صحتیابی کیلئے آئندہ چند روز اصل امتحان ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد انتخابی مہم میں واپس آئیں گے ۔

Comments

comments