اپوزیشن اتحاد کے غبارے سے جلد ہوا نکل جا ئے گی، پرویزخٹک اداروں کے خلاف سازش ناکام بنائیں گے حکومت اپوزیشن کی کسی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی وزیر دفاع کاجلسوں سے خطاب

  • IMG_20201003_203659.jpg

وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے غبارے سے جلد ہوا نکل جا ئے گی۔اداروں کے خلاف سازش ناکام بنائیں گئے۔حکومت اپوزیشن کی کسی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نوشہرہ میں مختلف شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم دو ٹوک الفاظ میں واضح کہہ چکے ہیں کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔اپوزیشن یہ بتائے کہ کون سے مسئلہ ہے کس چیز پر وہ احتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن احتجاج کا راستہ اپنا کر نیب کے کیسز سے بھاگنا چا ہتی ہے ۔اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کے کیسز بند ہوجا ئیں لیکن خان صاحب ایسا ہونے نہیں دے رہے۔ پرویز خٹک نے واضح کیا کہ اگر اپوزیشن نے استعفی د ئیے تو ضمنی الیکشن کر وائیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پورا کرے گی ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔کرپشن پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔نوشہرہ کو ماڈل ضلع بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ہر گاوں میں سوئی گیس اور بنیادی سہولیات مہیا کررہے ہیں۔۔ پرویزخٹک نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے انتخابی وعدے پور ا کرے گی۔عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت سرگرم عمل ہے

Comments

comments