کراچی میں تاجر کے اغوا میں ایس آئی یو صدر کی پولیس ملوث نکلی ۔۔

  • 34482237-2339-4249-A1D0-EFA1660A65C4.jpeg

کراچی ۔کراچی میں تاجر کے اغوا میں ایس آئی یو صدر کی پولیس ملوث نکلی ۔۔

کراچی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن صدر پولیس کے انسپکٹر ملک اشرف اعوان نے پارٹی کے ہمراہ تاجر کو اغوا کرلیا

کراچی۔ تاجر الماس نیو کراچی سے تقریب کے بعدفیملی کے ہمراہ ویگو گاڑی میں اپنے گھر لکھنو سوسائٹی جا رہا تھا

کراچی۔ شفیق موڑ کے قریب پولیس انسپکٹر ملک اشرف اعوان اسکی پارٹی نے تاجر الماس کو اغوا کرلیا۔

کراچی۔ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس مغوی کی اہلیہ کے 15 مددگار فون کرنے پر شفیق موڑ پہنچی

کراچی۔ اغوا کار پولیس اہلکاروں نے تاجر کی اہلیہ کو فون کرکے 7 لاکھ روپے تاوان طلب کیا

کراچی۔ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر فوری انسپکٹر اشرف اعوان اور پولیس پارٹی کے خلاف اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی کا مقدمہ درج کیا

کراچی۔ پولیس نے انسپکٹر ملک اشرف اعوان کو گرفتار کرلیا مغوی تاجر الماس بازیاب کرالیا ۔۔

Comments

comments