ایم ڈی عامر منظور اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ خاور اظہر سمیت کئی عہدیدار سرعام لوٹ میں مصروف ہیں آفیشل ویب سائٹ بنائے کا بھی کنٹریکٹ دے دیا گیا

ٹی وی کے ملازمین نے وزیر اطلاعات کے نام اجتماعی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ایم ڈی عامر منظور اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ خاور اظہر سمیت کئی عہدیدار سرعام لوٹ میں مصروف ہیں آفیشل ویب سائٹ بنائے کا بھی کنٹریکٹ دے دیا گیا

ایک تحریری درخواست میں پی ٹی وی کے ملازمین نے
‎جناب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز صاحب اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات/ چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن اکبر حسین درانی صاحب کے نام لکھا ہے

‎الحمداللہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم سے پاکستان ٹیلی ویژن بورڈ آف ڈائریکٹرز ختم ہو چکی ہے۔
‎ہم پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین آپ صاحبان سے گزارش کرتے ہیں کہ منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور اور ان کے ماتحت افسران چیف ہیومن ریسورس آفیسر طاہر مشتاق، جنرل منیجر سیکورٹی و کارپوریٹ ایڈمن کرنل ریٹائرڈ محمد ندیم نیازی اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ خاور اظہر سرعام لوٹ مار میں مصروف ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سرکاری ادارے میں کوئی کنٹریکٹ پر لیا گیا آفیشل ویب سائٹ بنائے۔سرکاری ٹی کا منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور برائے نام بیٹھا ہے۔اور سی ایچ آر او طاہر مشتاق نے ہر سنٹر پر اپنے جاسوس اس لالچ پر بیٹھائے ہوئے ہیں کہ میری تنخواہ 8 لاکھ 70 ہزار ہے اور میں آپ کی تنخواہ 4 لاکھ سے زائد کردونگا۔
‎یہی لالچی لوگ آفیشل پیچ پر پورا دن طاہر مشتاق اور کرنل ریٹائرڈ ندیم نیازی کی تعریفیں کرتے ہیں اور جھوٹ پر مبنی پوسٹیں کرتے ہیں۔
‎ان میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے سینئیر پرسانل آفیسرز سلمان خان اسسٹنٹ کنڑولر ایڈمنسٹریشن، عدنان خان اسسٹنٹ کنڑولر ایڈمنسٹریشن اور ریحان اسسٹنٹ کنڑولر ایڈمنسٹریشن، سر فہرست ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ آئی ٹی سیکشن کے صفدر بھی اس کار خیر میں مصروف رکھا گیا ہے۔ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی کنٹرولر آر بی ایس نعیم خٹک اور باقی سنٹروں کے ایڈمن اینڈ پرسانل منیجر کو بھی اسی کام میں مصروف رکھا ہے۔پی ٹی وی ہوم کے فرحت عباس جنجوعہ اور پشاور سنٹر کے میاں ساجد بھی سرعام تعریفیں کر تے نہیں تھکتے۔
‎جناب عالی۔
‎پی ٹی وی ملازمین میں اس وقت بہت بےچینی پائی جارہی ہے۔ اگر کوئی ملازم بات کرتا ہے تو چھپ رہنے کی دھمکی دی جاتی ہے کہ 58 سالہ پر گھر بیچ دینگے۔ اس وقت پی ٹی وی کے ڈائریکٹرز اور کنٹرولرز بھی خوف کے شکار ہوئے ہیں۔ چیف ایچ آر اور سی سی ٹی او کے خلاف کوئی کچھ بھی نہیں بول سکتا۔ تمام ملازمین ڈپریشن کے شکار ہیں۔
‎جناب عالی۔
‎تمام ملازمین کی آنکھیں آپ کی صاحبان طرف ہیں۔ خدارا پی ٹی وی میں جلد ازجلد اصلاحات کرکے لاکھوں پیکچز والوں کو فارغ کرے ۔ہم ملازمین تاحیات آپ کو دعائیں دینگے۔

‎فقط:-
‎مخلص کارکنان
‎پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز آفس اسلام آباد

Comments

comments