نامعلوم افراد کا حملہ ،لیگی رہنما طلال چوہدری زخمی طلال چوہدری گھر سے مدینہ ٹائون جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روک لی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا لیگی رہنما کا بائیاں کندھا متاثر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں،لاہور منتقل کیا گیا

No video URL found.

img_20200926_175028سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر مملکت اور لیگی رہنما طلال چوہدری پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری گھر سے مدینہ ٹائون جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روک لی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، لیگی رہنما کا بائیاں کندھا متاثر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں، اور ہڈی جوڑ کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا ۔دوسری جانب پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ طلال چوہدری شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں، انہیں ہسپتا ل کے ایگزیکٹیو روم میں رکھا گیا ، ان کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں اور ان کی مختلف جگہ سے ہڈیاں بھی فریکچر ہوئیں، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کی سرجری کی جائے گی

Comments

comments