دوران ڈکیٹی 4 افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی لوٹ مار کے بعد ملزمان فرار

  • 20200922_012256.jpg

اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقہ صالووال میں دوران ڈکیٹی چار افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی لوٹ مار کے بعد ملزمان فرار پولیس کے مطابق مان کی گرفتاری کیلئے چھاپے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او اوکاڑہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق صالو وال کا رہائشی محمد خالد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درمیانی شب گھر پر سویا ہوا تھا کے اچانک سات نامعلوم آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور لوٹ مار شروع کردی اس دوران چار نامعلوم ڈاکو وں نے خالد کی بیوی نورین فاطمہ کہ کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں خاتون خانہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے گھر کے سربراہ خالد علی کی مدعیت میں زیر دفعہ 376 /395 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق بریانی سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اوپو اے تراسی شروع کر دی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے میڈیا سے دوران ملاقات بتایا کہ اس افسوسناک واقعہ میں دران ڈکیتی ریپ ہوا ہے اس کی تصدیق میڈیکل بورڈ کر رہا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سات ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مار رہی ہیں ملزمان جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے انہوں نے بتایا کہ میرے سمیت ضلع کا کوئی ایسا آفیسر نہیں ہوگا جو ملزمان کی گرفتاری تک چین کی نیند سو سکیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ہماری یہ زیادتی ہے ہماری اپنی فیملی کے ساتھ ہوئی ہے ہم ملزمانب کو ٹریس کرکے دم لیں گے

Comments

comments