نیب کے وعدہ معاف گواہ بننے والوں کو بھی پلاٹ الاٹ کردیے گئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ وفاقی دارالحکومت میں مفادات کے ٹکرا ئوکے علاوہ کچھ ہے ہی نہیں۔بدھ کوچیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ایکوائر زمینوں کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے معاون خصوصی علی اعوان کو ہدایت کی کہ متاثرین کو معاوضہ دینے کے معاملات کو ایگزیکٹو دیکھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے سے اسلام آباد کے متاثرین کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور حکم امتناع کے باوجود پلاٹس کی الاٹمنٹ جاری رہنے پر اظہار برہمی بھی کیا۔عدالت نے معاون خصوصی سے کہا کہ ہم نے حکم امتناع دیا پھر بھی پلاٹ کیوں الاٹ کئے گئے؟، جب تک آخری متاثرہ شخص کو معاوضہ نہیں مل جاتا تب تک کسی کو کوئی پلاٹ الاٹ نہیں ہوگا، نیب کے وعدہ معاف گواہ بننے والوں کو بھی پلاٹ الاٹ کردیے گئے، جتنی ناانصافی یہاں ہے کسی اور جگہ اتنی نہیں، یہاں پر قبضے ہو رہے ہیں کرائم بڑھ رہا ہے، مفادات کے ٹکرا ئوکے علاوہ اسلام آباد میں ہے ہی کچھ نہیں، ریونیو آفیسر خود پلاٹ خرید رہا ہوتا ہے اگر اس کا اپنا مفاد نہ ہو تو وہ اچھے طریقے سے کام کرے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی

Comments

comments