کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں 7لاکھ افراد روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے

  • IMG_20200916_131602.jpg

کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں 7لاکھ افراد روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہلک وبا کے باعث برطانیہ میں جہاں اقتصادی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے وہیں بڑی تعداد میں شہری اپنی نوکریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔ جس کے باعث حکومت پر سپورٹ پروگرام میں توسیع کے لیے دبائو بڑھ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں صرف اپریل میں ایک لاکھ 2 ہزار افراد نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بے روزگاری کی شرح چار اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں ریسٹورینٹس اور کلبز کھلنے کے باوجود معاشی سرگرمیاں معمول پر نہیں آسکی ہیں۔برطانیہ جہاں تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا تھا تاہم اب اس کی رفتار میں کمی آ چکی ہے اور ورلڈ کورونا کی فہرست میں اب برطانیہ 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ برطانیہ میں 3لاکھ 74ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 41ہزار 600سے زائد ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب 9لاکھ 39ہزار 140افراد موت کا شکار ہو چکے اور 2کروڑ 97لاکھ 24ہزار 117متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا میں کورونا سے متاثر 2کروڑ 15لاکھ 38ہزار 547افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 72لاکھ 46ہزار 430رہ گئی ہے۔

Comments

comments