لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کا پہلا دن بچی کی موت کا دن بن گیا ہیپی پیلس اسکول گرلز کیمپس اسکول عائشہ منزل میں نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ اریبہ آصف سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

  • DDC04D74-12F8-4AA4-93CA-30A919ACA152.jpeg

لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کا پہلا دن بچی کی موت کا دن بن گیا
ہیپی پیلس اسکول گرلز کیمپس اسکول عائشہ منزل میں نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ اریبہ آصف سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق
اسکول انتظامیہ کی کوتاہی سے بچی جان سے چلی گئی
انتظامیہ بچی کو ہسپتال نہیں لے گئی نا ہی گھر والوں کو فورا اطلاع دی
کافی دیر گزرنے کے بعد بچی کو کلاس ٹیچر اسکول لے گیا
موت کی تصدیق کے بعد ٹیچر اسکول سے فرار ھو گیا
کراچی : نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ مبینہ طورپر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولزمنصوب صدیقی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کراچی کےعلاقےگلبرگ میں نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ مبینہ طورپر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی، ،ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہےہیں، واقعہ کب اور کیسے پیش آیا ،معلومات لے رہےہیں۔

عارف اسلم راؤ نے کہا والدین بچی کو پہلے ایک اسپتال پھر دوسرے اسپتال لیکر گئے، جب تک والدین سےملاقات نہ ہومکمل تفصیلات نہیں بتاسکتے۔

ایس ایچ او گلبرگ کا کہنا ہے کہ 15سال کی اریبہ آصف نویں جماعت کی طالبہ تھی۔

نجی اسکول مالک محمد آصف خان نے اپنے بیان میں کہا طالبہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھی،طالبہ کوفوراً نجی اسپتال منتقل کیاگیا تھا ، نجی اسپتال کے ڈاکٹر نےبتایا بچی انتقال کرگئی۔

انہوں نے بتایا طالبہ اریبہ صبح پونے 8بجے اسکول آئی تھی،کورونا کے باعث بچوں کی تعداد انتہائی کم تھی، بچی جس سیڑھی سے گری وہ 6اسٹیپس پرمشتمل ہے، بچی کے والدین کو بھی فوری بلایا گیاتھا۔

پولیس نے اسکول انتظامیہ کے ایک شخص کوحراست میں لے لیا جبکہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نجی اسکول کی سیڑھیوں سے گرکر طالبہ کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولزمنصوب صدیقی سے فوری واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جائیں واقعہ کیسے پیش آیا، اسکول انتظامیہ نےفوری طور پر بچی کواسپتال کیوں نہ پہنچایا۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکول منصوب صدیقی نے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرزاسکول پہنچ گئے ،حقائق کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Comments

comments