ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے ہوئے خطرناک کوبرا گینگ کے سرکردہ رکن سیمت 5 ڈکیت اسلحے و ایمونشن سیمت گرفتار

  • 0D906ABE-459B-45C3-9391-73F1C893C0CE.jpeg

اسلام اباد: ::تھانہ ترنول پولیس کی بڑی کاروائی

ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے ہوئے خطرناک کوبرا گینگ کے سرکردہ رکن سیمت 5 ڈکیت اسلحے و ایمونشن سیمت گرفتار

ملزمان کے قبضے سے تین پسٹل معہ روند ایک خنجر شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھیننے ہوئے چھ موبائل بھی برآمد

مخبر خاص نے تھانہ ترنول پولیس کو اطلاع دی کہ 26 نمبر چونگی ساغری فلنگ اسٹیشن کے عقب میں کچھ مشکوک افراد بیٹھے ہوئے ہیں جن کے پاس اسلحہ موجود ہے

ایس پی صدر محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترنول عالمگیر خان, اسحاق اے ایس آئی معہ ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قابو کرلیا

خطرناک ڈکیت گروہ میں ولید خان, بلال,آصف الرحمان, نصراللہ ،نیاز احمد شامل ہیں

ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ضلع بھر میں متعدد مقدمات میں مطوب تھے

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہروں سمیت پشاور ہائی وے دیگر شاہراہوں پر اسلحہ کے زور پر متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی سنسنی خیز انکشافات کی توقعات

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی آپریشنز نے تھانہ ترنول کی بڑی کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا

Comments

comments