کراچی لیاری کے علاقے کوئلہ گودام کے قریب دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 شخص جاں بحق اور 7 زخمی

کراچی لیاری کے علاقے کوئلہ گودام کے قریب دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبےہونے کی اطلاع ہے۔

لیاری کے علاقے کوئلہ گودام کے قریب عمارت کے زمین بوس ہونے کے بعد جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ورکرز ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی لاش اور 5 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ تاہم ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی پہنچ گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

1۔ لیاری تانگہ اسٹینڈ کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ۔سندھ رینجرز
2۔ عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد دبنے کی اطلاع۔ سندھ رینجرز
3۔ سندھ رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ سندھ رینجرز
4۔ رینجرز کے جوان ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف۔ سندھ رینجرز

Comments

comments