موٹروے واقعہ،72گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ 9اور 10ستمبر کی درمیانی شب لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ہماری بہن ، ہماری بیٹی کے ساتھ انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ـ اس اندوہناک واقعہ کے فوراً بعد میں نے او رمیری ٹیم نے بہترین صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت سے ملزمان تک پہنچنے کے لئے سائنٹیفک انداز سے تفتیش کا آغاز کیاـمیں ذاتی طو رپر اس کیس پر ہونے والی پیشرفت کی نگرانی کرتارہا او رتحقیقات کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیںـوہ وزیراعلیٰ آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھےـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایاکہ 72گھنٹے سے بھی کم وقت میںہم ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیںـجن درندوں نے یہ ظلم کیاہے وہ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے او رانہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلائی جائے گیـ میں نے متاثرہ خاتون سے بھی رابطہ کیاہے اوران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے او رانصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ہمارے پولیس افسران متاثرہ خاتون کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیںـ ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوںکو 25،25لاکھ روپے انعام دیا جائے گا او ران کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے ـایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ سی سی پی او کا بیان غیر ذمہ دار انہ تھا جس پر انہیں آئی جی پولیس کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیاگیا ہے اور7روز میں جواب مانگا گیا ہےـ غیر تسلی بخش جواب پر لیگل ایکشن ہو گاـسی سی پی او کو ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہیے تھاـوزیراعلیٰ نے بتایاکہ پنجاب حکومت اس کیس کی تفتیش کے حوالے سے 28ٹیمیں تشکیل دیں او رآئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے اوراس ضمن میں میں نے پولیس اور متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کر دی ہیںـایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پنجاب پولیس نے صوبے میں ہونے والے سنگین جرائم کے تمام کیس ٹریس کئے ہیں اور ملزموں کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیاہے اور اس کیس کے ملزمان کو بھی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا او رسخت سے سخت سزادلائی جائے گیـ سانحہ ساہیوال ہو یا قصور کا واقعہ تمام ملزمان گرفتار کر کے عدالت میں پیش کئے ہیں ـانہوںنے کہاکہ ملزم عابد کے خلاف 7 کیس درج ہیں جبکہ وقار کے خلاف بھی 2کیس درج ہیںـ پولیس نے بہت محنت کی ہے اور ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں ـمیں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم قانون کے پابند ہیں اور ہر کام قانون کے دائر ہ کار میں ہی ہوگا ـانسپکٹرجنرل پنجاب پولیس انعام غنی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اصل ملزمان تک پہنچنے میں پوری سپورٹ دی او ران کی رہنمائی میں ہم اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیںـ ملزم عابد ضلع بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس کا رہائشی ہے جبکہ دوسرا ملزم وقار الحسن قلعہ ستار شاہ علی ٹائون کا رہنے والا ہےـرات 12بجے ملزم عابد کا ڈی این اے میچ کر گیا او رہم نے اپنی ٹیمو ں کو اس کے علاقے میں روانہ کیا اور ملزم وقار کے بارے جیسے ہی علم ہوا ہم نے اپنی ٹیموں کو روانہ کیاـملزم عابد کے نام موبائل ٹیلی فون کی 4سمیں تھیں لیکن وہ انہیں استعمال نہیں کر رہا تھا، ملزم عابد کا ایک اور نمبر ملا جس کی مدد سے دوسرے ملز م وقار الحسن کا بھی سراغ ملا جو کہ ملزم عابد کا ساتھی ہےـدونوں ملزمان ابھی فرار ہیں ،لیکن ہماری ٹیمیں ان کے پیچھے ہیںـانشاء اللہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں لائیں گےـصوبائی وزراء راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھے

Comments

comments